پاکستان آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیوں عمل کر رہا ہے؟ شیری رحمان

کراچی:(لیڈر نیوز)شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت 600 ارب روپے کا منی بجٹ بم گرانے جا رہی ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیوں عمل کر رہا ہے؟ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایڈجسٹمنٹ، اخراجات میں کمی اور ٹیکس چھوٹ میں کمی سے بے روزگاری اور مہنگائی بڑھے گی جس سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیا یہ وہ تبدیلی ہوگی جس کا حکومت نے وعدہ کیا تھا؟شیری رحمان نے کہا کہ یہ ملک مدینہ کی ریاست نہیں، اسے آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہے ہیں۔ پہلے کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ منی بجٹ نہیں ہوگا، اب منی بجٹ بم گرا رہے ہیں جس سے مہنگائی کا سونامی آئے گا۔


#Sherry Rehman #government is going to drop a mini budget bomb of Rs 600 billion