پیپلزپارٹی کا مہنگائی کیخلاف 10دسمبر سے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف 10 دسمبر سے احتجاج کا اعلان کر دیا، شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کا گھر جانا ہی ملکی مفاد میں ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں، لیکن حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہیں کی، حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 27 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 33 روپے فی لیٹرسے زائد ٹیکس وصول کررہی ہے۔ اوگرا نے حکومت کو تیل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی تھی لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا۔شیری رحمان نے کہا کہ پیٹرول 5 سے 8 روپے سستا ہوسکتا ہے، حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کیوں نہیں کی؟ وزراءکی فوج جواب کیوں نہیں دے رہی؟ دوسری جانب بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 75 پیسے اضافہ کر دیا۔


#Pakistan #PPP has announced protest against inflation from December 10 #Sherry Rehman