لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مسترد شدہ اور مایوس عناصر کا غیر فطری اتحاد ہے، اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود رشید نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و اہم امور اور محکمہ کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے مسودہ قانون کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے، نیا بلدیاتی نظام نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا، اختیارات نچلی سطح. ہم لوگوں کو حقیقی معنوں میں منتقل کرکے انہیں بااختیار بنائیں گے۔ نیا بلدیاتی نظام مقامی سطح پر ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔
#Pakistan #Usman Buzdar #PDM is an unnatural alliance of rejected and frustrated elements
















