لاہور:(لیڈرنیوز)پنجاب میں فضائی آلودگی برقرار، لاہور میں سموگ، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398 تک پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔لاہور کے علاقے گلبرگ میں 728 AQI، کوٹ لکھپت میں 652 اور گرومنگت روڈ پر 596 ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کوٹ لکھپت میں ایئر کوالٹی انڈیکس 652، ماڈل ٹاو¿ن میں 572 اور ظہور الٰہی روڈ میں 516 تک پہنچ گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں 523 AQI اور DHA فیز 8 کے علاقے میں 449 AQI ریکارڈ کیا گیا۔
#Pakistan #Air pollution persists in Punjab #smog in Lahore



















