ڈسکہ الیکشن چوری‘شہبازشریف کا ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

لاہور:(لیڈر نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ کر ڈسکہ الیکشن چوری میں ملوث افسران اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن دھاندلی میں ملوث اہلکاروں اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔


#Shahbaz Sharif #Daska election theft