کراچی:(لیڈر نیوز)سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو سول ایوی ایشن کی تمام اراضی واگزار کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سول ایوی ایشن کی زمینوں پر قبضے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ عدالت نے ایف آئی اے سے فوری ایکشن لینے کا کہا۔نسخہ ٹاور کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ عمارت گرانے کا فیشن کہاں سے آیا؟ کوئی حادثہ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا؟ جس پر کمیشن کراچی نے عدالت کو بتایا کہ ایسا نہیں ہے، عمارتیں گرانے کا طریقہ کار ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے عدالت میں بولنے کی کوشش کی، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے حافظ نعیم الرحمان سے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ حافظ نعیم الرحمان نے جواب دیا کہ میں جماعت اسلامی کراچی کا امیر ہوں، میری بات سنیں، میں معاوضے کی بات کرنا چاہتا ہوں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ روسٹرم سے نکلیں تو یہاں سیاسی تقریر نہیں کر سکتے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو فوری طور پر روسٹرم سے ہٹا دیا۔
#Supreme Court of Pakistan #FIA to relinquish all the lands of civil aviation



















