پنجاب حکومت کی اہم کامیابی، صوبہ پولیو فری ہو گیا

لاہور:(لیڈر نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کی اہم کامیابی، صوبہ پولیو فری ہو گیا۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج کے پانی کے نمونے پولیو فری نکلے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت کے حکام نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، یونیسیف پولیو ٹیم کے نمائندوں اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کو پولیو فری بنانا پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے پنجاب کو پولیو فری بنایا۔ جی ہاں، صوبہ پولیو فری ہونے کے باوجود پولیو کے قطرے پلانے کی مہم جاری رہے گی، شیڈول کے مطابق 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو اس موذی مرض سے بچانا ہے، بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے ویکسینیشن جاری رکھنا ضروری ہے، صوبے بھر میں بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاو¿ کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔


#Pakistan #important achievement of the Punjab government #province became polio free