پنجاب میں اگلے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)پنجاب میں اگلے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز سامنے آ گئی۔ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب، دوسرے میں شمالی پنجاب اور آخری مرحلے میں وسطی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات ایک مرحلے میں ممکن نہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات، انتظامی وسائل اور افرادی قوت درکار ہوگی۔ حکومت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو مرحلہ وار انتخابات کرانے کی سفارش کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرنے کی تجویز دی تھی۔ پنجاب حکومت اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے مشاورت کر رہی ہے۔ یہ تجویز گزشتہ روز ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اعتماد میں لی گئی ہے۔


#Pakistan #next local body elections in Punjab in phases