من گھڑت آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی‘ثاقب نثار

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے آڈیو کلپ کو سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ من گھڑت آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی ہے۔سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر ایک اور مبینہ آڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد کہا کہ میں نے ابھی یہ آڈیو سنی ہے، ایسی باتیں کی جا رہی ہیں، یہ آواز میری نہیں ہے۔آڈیو لیک پر نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے ابھی آڈیو سنی ہے اور یہ جھوٹ اور من گھڑت باتوں پر مبنی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی سے ایسی فون پر بات نہیں کی، کردار کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔


#Saqib Nisar #viral audio clip on social media as fake