سموگ والے علاقوں میں سکول بند کرنے کی تجویز مسترد

لاہور:(لیڈر نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے باعث حکومت کو نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاءایڈووکیٹ اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران جوڈیشل واٹر کمیشن نے سموگ ایمرجنسی پلان عدالت میں پیش کیا۔جوڈیشل واٹر کمیشن نے 500 سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں تمام صنعتی یونٹس کو بند کرنے کی بھی سفارش کی۔عدالت نے پی ڈی ایم اے آفس میں سموگ سیل بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سموگ سے نمٹنے کے لیے ٹریفک پلان طلب کر لیا۔عدالت نے ایمرجنسی کال لائن لگانے کا بھی حکم دیا جس کے ذریعے کوئی بھی شہری ٹریفک جام کی شکایت کر سکے گا۔لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے باعث حکومت کو نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے 400 سے زائد ایئر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں اسکول بند کرنے کی تجویز مسترد کردی۔


#Pakistan #Lahore # Lahore High Court #rejected the proposal to close schools in areas with more than 400 air quality index