لاہور:(لیڈر نیوز)پنجاب میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ لاہور میں سموگ چھا گئی، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 367 تک پہنچ گیا۔ شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایئر کوالٹی انڈیکس 563، گلبرگ میں 564 اور ڈیوس روڈ میں 513 ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 487 اے کیو آئیز ریکارڈ کیے گئے، ٹاو¿ن شپ میں 465، بحریہ آرچرڈ میں 413، علامہ اقبال ٹاو¿ن میں 422، پنجاب یونیورسٹی میں 475، ایڈن کاٹیجز میں 406 اور انارکلی بازار میں 416۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری تک پہنچ گیا جب کہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ یہ تناسب 64% سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
#Air pollution persists in Punjab #Smog settled in Lahore #Lahore air quality index to 367 overall

















