پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس‘وزیراعلیٰ پنجاب سیاسی محاذ پر متحرک

لاہور:(لیڈرنیوز)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداربھی سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئے‘ آج اسلام آباد جانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ اسلام آباد میں پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ عثمان بزدار نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو عشائیے پر مدعو کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پی ٹی آئی اور اتحادی ارکان قومی اسمبلی کے لیے پنجاب ہاو¿س میں عشائیہ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی کی حاضری یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ عثمان بزدار کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھیں گے۔


#Pakistan #Punjab Chief Minister Usman Buzdar #joint session of parliament pakistan