اسلام آباد:(لیڈر نیوز)سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانامحمدشمیم نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارکے جواب الجواب میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارغلط بیانی کررہے ہیں،ثاقب نثارکس قانون کے تحت ایکسٹینشن دے سکتے تھے؟میں نے کبھی توسیع کیلئے کہاہی نہیں،سابق چیف جسٹس ثاقب نثارتوسیع کااختیارنہیں رکھتے۔ثاقب نثار گلگت میں میرے مہمان تھے۔ میں نے ثاقب نثار کے دورہ گلگت پر کوئی سرکاری رقم خرچ نہیں کی اور میں خبروں میں دی گئی ہر بات پر قائم ہوں۔رانا شمیم کا مزید کہنا تھا کہ حلف نامہ کب اور کس کو دیا گیا ابھی تک یہ نہیں بتاسکتا‘لیکن گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سپریم کورٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے ماتحت نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کوئی سیاسی شخصیت نہیں جوسیاسی بیان دوں گا‘جوبھی حقائق معلوم تھے سامنے لے آیا،سپریم کورٹ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع دینا وزیراعظم کا استحقاق ہے۔
#Rana Shamim #Saqib Nisar is misrepresenting "never asked for extension #Former Chief Justice of Gilgit-Baltistan Rana Muhammad Shamim

















