لاہور:(لیڈر نیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسوں کا شوق پورا کرے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ہر موقع پر اپوزیشن جماعتوں نےترقی کا سفر روکنے کی کوشش کی۔مظفرگڑھ اسمبلی کے اراکین اور پارٹی عہدیداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ شہر کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یقین دلایا کہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔عثمان بزدار نے مظفر گڑھ میں لیڈیز پارک میں سہولیات بہتر کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے دریائے چناب کے قریب تفریحی پارک کی بحالی کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب ترقی کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سب سے آگے ہے۔ پنجاب کا کوئی شہر یا قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
#Pakistan #Usman buzdar #PDM should fulfill its passion of meetings #government will complete its term

















