لاہور:(لیڈر نیوز)ڈینگی نے جانیں نگلنا شروع کر دیں، پنجاب میں اموات کی مجموعی تعداد 90 ہو گئی، لاہور میں حالات خراب ہونے لگے۔ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں۔ملک بھر میں ڈینگی کی جنگ جاری ہے۔ پنجاب میں مزید 277 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈینگی سے مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 90 ہو گئی۔سب سے زیادہ 225 کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے جب کہ پنجاب میں کیسز کی مجموعی تعداد 20922 ہوگئی۔اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 23 مریض رپورٹ ہوئے۔ شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 315 ہے جب کہ ڈینگی سے اب تک 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی وبائ جاری ہے، مزید 114 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 9091 ہوگئی جب کہ ڈینگی سے اب تک 9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کیسز کی کل تعداد 4,559 ہے۔
#Pakistan #Punjab #Lahore #Dengue has started swallowing lives #total number of deaths in Punjab has reached 90



















