متحدہوکرجعلی حکومت جلد کوگھربھیجیں گے‘بلاول‘مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)بلاول بھٹوزرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات‘یوسف رضا گیلانی اور قمرزمان کائرہ بھی ملاقات شریک ہوئے ‘موجودہ سیاسی صورتحال اورآئندہ کی حکمت عملی پرگفتگو ہوئی ‘ملاقات میں حکومت مخالف تحریک پربھی بات چیت کی گئی‘بلاول اورمولانا فضل الرحمان کامہنگائی کی صورتحال پراظہارتشویش ‘ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ آپ بزرگ سیاستدان ہیں، 3 نسلوں سے ہمارا رشتہ ہے،پارلیمان میں مشترکہ لائحہ عمل مزید کامیابیوں کا سبب بن سکتا ہے،پارلیمان کے ذریعے ہی حکومتی پالیسیوں کوناکام بنایاجاسکتاہے،حکومت کی پارلیمان میں حالیہ شکست اپوزیشن کی بڑی کامیابی ہے،دریں اثناءملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن رات کے اندھیرے میں موخر کیاگیا،آئندہ بھی متحد ہوکرحکومت کی ہرسازش کوناکام بنائیں گے،یہ سب متحدہ اپوزیشن کی حکومت کیخلاف کامیابی ہے،سیاسی جماعتوں نے پوری قوت سے حکومتی کوشش ناکا م بنادی ،پارلیمان سے باہراتحاد پرکوئی بات نہیں ہوئی،حکومت کو پارلیمان میں شکست کا سامنا ہے،پی ڈی ایم میں واپسی پرکوئی بات نہیں ہوئی،پارلیمان میں اتحاد کی وجہ سےاپوزیشن کابل پاس ہواجبکہ مولانافضل الرحمن کا صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ اپوزیشن کااتحاد وقت کی ضرورت ہے،حکومت جعلی ہے،اسے اصلاحات کاحق نہیں،اپوزیشن جعلی حکومت کے ہتھکنڈوں کوناکام بنارہی ہے،جعلی اکثریت سے قانون سازی کی گئی تو یہ آمرانہ اقدام ہوگا،ہمارا مطالبہ ہے کہ شفاف انتخابات کرائے جائیں،چوری شدہ مینڈیٹ پرحکومت قابل قبول نہیں،بلاول کی آمد خیرسگالی اوراچھے تعلقات کااظہار ہے،پی ڈی ایم کاصدرہوں،اکیلے فیصلے نہیں کرتا،ہم جعلی اکثریت کوتسلیم نہیں کرتے،قوم کوووٹ کاحق واپس کیاجائے،حکومت کومتحدہوکر شکست دی جائےگی،جعلی حکومت کوبہت جلد گھربھیجیں گے۔


#Bilawal Bhutto Zardari's meeting with Maulana Fazlur Rehman