فیصل واوڈا کی نااہلی کیس پرسماعت رکوانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی سماعت روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے 12 اکتوبر کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، وکیل فیصل واوڈا نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی روکی جائے، الیکشن کمیشن جیت کے 60 دن میں اہلیت کا فیصلہ کرسکتا ہے، ای سی پی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ فیصل واوڈا کے خلاف 60 دن میں درخواست دائر کی، آپ کو اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہوگی، اگر آپ کے ہاتھ صاف ہیں تو الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے دیں کارروائی کا کیا ڈر ہے۔ آپ کی درخواست ناقابل قبول ہے، مسترد کر دی گئی ہے۔


#Faisal Vawda #Chief Justice of Islamabad High Court Athar Minallah #Election Commission