لاہور:(لیڈر نیوز) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ان کی نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، ہمارے ہیروز نے کامیابی سے پاکستان کا نام روشن کیا، دعا ہے کہ ہم دوبارہ فتح کی خوشخبری سنیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان نے حالیہ ورلڈ کپ میں اپنے دو میچ اسی گراو¿نڈ میں کھیلے ہیں، پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر لگاتار 16 میچوں میں ناقابل شکست ہے۔اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیمیں 2007 سے 2016 تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں چھ بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور ہم تین میچ جیت کر برابری پر ہیں۔ اس فارمیٹ کے تمام بین الاقوامی مقابلوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے جب کہ ٹیم پاکستان نے 23 میں سے 12 میچ جیتے اور 9 میں شکست کھائی۔
#Hamza Shahbaz #best wishes are with Pakistan cricket team

















