اسلام آباد:(لیڈرنیوز) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سپریم کورٹ کا احترام کرتی ہے۔ وزیراعظم نے عدالت کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔سپریم کورٹ میں سانحہ اے پی ایس سے متعلق رپورٹ 4ہفتے میں تیارکرکے پیش کردیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آج ایک بار پھر وزیراعظم نے ثابت کردیا کہ وہ قانون اور عدلیہ کے احترام میں کیسے آگے بڑھتے ہیں۔ عمران خان عدالت کے حکم پر گھر سے سیدھے عدالت پہنچ گئے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے وقت مسلم لیگ ن کی حکومت تھی۔ ہم تمام تر ذمہ داری اس وقت کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن پر ڈال سکتے تھے۔ نیشنل ایکشن پلان بننے کے بعد آج بھی ہم اسی نیشنل ایکشن پلان کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بچوں کی شہادت پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے، عدالت نے 4 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، وزیراعظم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو کورونا اور معیشت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، 23 کروڑ افغانوں کو کھانا نہیں مل رہا، طالبان نے پڑوسی ملک افغانستان پرٹیک اوور کر لیا۔
#Fawad Chaudhry #PTI government respects the Supreme Court


















