ڈھاکہ:(لیڈرنیوز) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق چیف جسٹس سری نواسا کمار سنہا کو بدعنوانی کے الزام میں 11 سال قید کی سزا سنادی۔جسٹس سری نواسا کمار سنہا بنگلہ دیش کے پہلے ہندو چیف جسٹس تھے۔ ڈھاکہ کی خصوصی عدالت کے جج شیخ ناظم العالم نے جسٹس سری نواسا کمار سنہا کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس کی سماعت کی۔جسٹس سرینواس کمار سنہا عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ خصوصی عدالت نے سری نواسا کمار سنہا کی غیر موجودگی میں انہیں منی لانڈرنگ کے جرم میں سات سال اور اعتماد کی خلاف ورزی کے جرم میں چار سال، مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا سنائی۔
#Bangladesh #Chief Justice Srinivasa Kumar Sinha #11 years in prison for corruption



















