نیب قانون کو عدالت میں چیلنج کریں گے‘ احسن اقبال

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب قانون کو عدالت میں چیلنج کریں گے، اپوزیشن مشترکہ طور پر نیب قانون کو پارلیمنٹ میں چیلنج کرے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں تبدیلی کرکے نیب کو وزیراعظم کا ذیلی دفتر بنایا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے اپنے اصل کرپشن کیسز کو چھپانے کے لیے این آر او دیا ہے۔ وہ آئندہ تمام شعبوں میں کرپٹ وزراءسے باز پرس نہیں کر سکے گا۔ نیب آج ملک میں ڈرامہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں دو بار حکومت کو شکست ہوئی، وزیراعظم اخلاقی جواز کھو بیٹھے، عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے۔


#Pakistan #NAB will challenge the law in court #Ahsan Iqbal