اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے معاملے پر میڈیا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے،گھریلوصارفین کیلئے گیس کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھا جائےگا،کہاگیاچینی 160روپے سے زائد ہوگئی ہے ،آن لائن ایپ پر100روپے میں چینی منگوائی جاسکتی ہے،مہنگائی کاطوفان آئندہ2 ماہ میں حل ہوجائےگا،کالعدم ٹی ٹی پی سے آئین پاکستان کے تحت مذاکرات جاری ہیں،ابھی تک صرف سیز فائر پربات ہوئی ہے،متاثرہ مقامی افراد کوبھی مذاکرات میں شامل کیا جائےگا،افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے،2کروڑ 30 لاکھ افغانی غذائی قلت کاشکارہیں،افغانستان کیساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،مسلم امہ سے اپیل کرتے ہیں افغان عوام کی مدد کریں،افغان عوام کی مددکیلئے خصوصی فنڈقائم کرنے کافیصلہ کیاگیا،اوآئی سی وزرائے خارجہ کااجلاس آئندہ ماہ اسلام آبادمیں بلارہے ہیں،افغانستان کیساتھ تجارت پرتمام ٹیکسز ختم کردیئے ہیں،چاول اورگندم افغانستان بھجوائی جائےگی،کابینہ نے برآمدی صنعت کیلئے گیس سستی کرنے کافیصلہ کیا،گیس کے سالانہ ذخائر کم ہورہے ہیں،ہر چیز پر سبسڈی دیں گے تو ملک نہیں چل سکتا،گیس اورتیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے منسلک ہیں۔
#Pakistan #Fawad Chaudhry #media should play a responsible role on the issue of inflation

















