کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ریکارڈ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 558 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1,277,560 تک پہنچ گئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ریکارڈ کی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 21,185,396 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42,373 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1,226,157 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 1,206 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 558 ہوگئی۔ پنجاب میں 12,954، سندھ میں 7,598، خیبرپختونخوا میں 5,774، اسلام آباد میں 947، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان کی بازی ہار گئے۔


#Pakistan #Corona in Pakistan #rate of positive cases was recorded at less than one percent