اسلام آباد:(لیڈر نیوز) پیپلز پارٹی نے ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ ڈیزاسٹر حکومت مہنگی ترین ایل این جی کارگو خریدنے جا رہی ہے، نیب اس سکینڈل کی تحقیقات کیوں نہیں کر رہا۔پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے موسم سرما کے لیے ایل این جی کے 2 کارگوز کی سپلائی منسوخ کر دی گئی، ایک کارگو پہلے سے کم خریدا جا چکا تھا۔ ڈیزاسٹر حکومت مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے جا رہی ہے، ہم ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ یہ بحران مافیا کے لیے مواقع پیدا کرتے ہیں، نیب اسکینڈل کی تحقیقات کیوں نہیں کر رہا، ایل این جی کارگو 20 اور 27 نومبر کو ڈیلیور ہونا تھا، ایک سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے۔ کارگو نے 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مسلسل 3 سال سے گیس کا بحران پیدا ہو رہا ہے اور اب عوام تبدیلی کے کھوکھلے نعروں سے تنگ آ چکے ہیں۔
#Peoples Party has demanded an investigation into the LNG scandal #Sherry Rehman


















