لاہور:(لیڈر نیوز) ملک بھر میں ڈینگی نے پنجے گاڑھ لئے ‘اموات اورکیسز بڑھنے لگے‘پنجاب میں ڈینگی مچھرسے مرنے والوں کی مجموعی تعداد69ہوگئی جبکہ 244مزید نئے مریض سامنے آئے ، کیسز کی کل تعداد 18,478 ہوگئی۔ صوبے میں ڈینگی سے اب تک 69 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، لاہور میں صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ شہر میں ڈینگی کے 13 ہزار 812 مریض رپورٹ، سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو ناخوشگوار صورتحال کا سامنا ہے۔اسلام آباد کے حالات بھی تیزی سے خراب ہو رہے ہیں۔ ڈینگی کے مزید 20 مریض رپورٹ ہوئے جس سے کیسز کی کل تعداد 4,122 ہوگئی۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 2381 افراد ڈینگی میں مبتلا ہیں۔خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، مزید 167 کیسز سامنے آئے جس کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 257 ہوگئی۔ پشاور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، شہر میں ڈینگی کے 3,924 کیسز اور صوبے میں اب تک نو اموات ہو چکی ہیں۔
#Dengue attacks continue across the Pakistan #dengue deaths in Punjab has risen to 69

















