کورونا وائرس‘11 افراد جاں بحق‘515نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 507 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.275 ملین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 515 نئے کیسز رپورٹ ہوئے‘ملک بھر میں اب تک 211148 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 148 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1224 425 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ ایک ہزار 229 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک ہی دن میں کورونا سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28507 ہوگئی۔ پنجاب میں 12940، سندھ میں 7580، خیبرپختونخوا میں 5761، اسلام آباد میں 943، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان کی بازی ہار گئے۔


#Corona in Pakistan #Corona virus has killed 11 people