نام نہاد ریلیف پیکیج بھی جھوٹ سے بھرا ہوا ہے‘شہباز شریف

لاہور(لیڈر نیوز)قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کا ریلیف پیکیج مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا نام نہاد ریلیف پیکیج بھی جھوٹ سے بھرا ہوا ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ دیتے وقت یہ نہیں کہا گیا کہ یہ ٹیکس فری بجٹ ہے۔ اب قوم سے خطاب میں اس بات کا اعتراف کیا جا رہا ہے کہ پٹرول مزید مہنگا ہو گا، جب پٹرول مزید مہنگا ہو گا، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھیں گی تو مہنگائی کیسے نہیں ہو گی۔ حکومتی بجٹ کے اعداد و شمار ناقابل اعتبار ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے کسی بیان کو سنجیدگی سے لینا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں۔ گھی اور خوردنی تیل 65 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 130 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔ کوئٹہ میں 50 کلو چینی کی بوری 270 روپے مہنگی ہوگئی۔


#Pakistan #Shahbaz Sharif rejected the relief package of Prime Minister Imran Khan #so-called relief package of the present government was also full of lies