اسلام آبادمیں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کافیصلہ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)اسلام آبادمیں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کافیصلہ‘وزیرداخلہ شیخ رشیدکااسلام آبادفائربریگیڈسروس کادورہ‘شیخ رشیدنے آگ بجھانے اور ہنگامی مشقوں کامعائنہ بھی کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب کی طرزپراسلام آبادمیں ریسکیو1122 کاآغازکیاجارہاہے،ریسکیومیں فائرسروس،ایمبولینس اوردیگرایمرجنسی سروسزشامل،ریسکیو 1122 سروس کاآغازرواں ماہ کیاجائےگا،ریسکیو 1122 میں ابتدائی طورپر 20گاڑیاں شامل ہوں گی،دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی تعدادبڑھاکر 40 کی جائےگی،اسلام آبادکومحفوظ ترین شہربنایاجارہاہے،اسلام آبادمیں بلندعمارتیں بننے سے ایمرجنسی سروسزپرمزیدبوجھ آئےگا،ایمرجنسی سروسزکواپ گریڈکرنے کی فوری ضرورت ہے۔


#Pakistan #Decision to start Rescue 1122 service in Islamabad #Sheikh Rashid