سڈنی:(لیڈر نیوز)سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو ساو¿تھ ویلز پولیس نے مائیکل سلیٹر کو مینلے کے علاقے سے گرفتار کیا اور تھانے لے گئی۔اس سے پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا ہے۔ پولیس نے مائیکل سلیٹر کا نام لیے بغیر 51 سالہ شخص کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کی شکایات کے بعد تحقیقات جاری ہے۔اس ماہ کے شروع میں ، مائیکل سلیٹر کو اپنے ملک کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن پر تنقید کرنے پر ٹی وی کمنٹری ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔ وہ آسٹریلوی ٹی وی چینل کی کمنٹری ٹیم کا حصہ تھا ، لیکن ٹی وی چینل نے اسے مزید ملازمت پر رکھنے سے معذرت کرلی۔مائیکل سلیٹر اس سے پہلے بھی خواتین کے ساتھ مبینہ سلوک کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔ 2019 میں ، اسے اپنی 2 خواتین دوستوں نے شرمندہ ہونے کے بعد جہاز سے اتار لیا۔
#Former Australian cricketer Michael Slater has been arrested



















