کورونا‘1028نئے کیسزرپورٹ‘28افرادانتقال کرگئے

اسلام آباد: (لیڈر نیوز)کورونا وائرس نے مزید28 افرادکوموت کی نیندسلادیا، جس سے اموات کی تعداد 28201 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.261 ملین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1028 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 437032 ، سندھ میں 464142 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 176366۔ گلگت بلتستان میں 33100 ، اسلام آباد میں 10361 ، اسلام آباد میں 106312 اور آزاد کشمیر میں 34372 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 245099 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 47934 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1193175 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2195 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں 12808 ، سندھ میں 7514 ، خیبر پختونخوا میں 5666 ، اسلام آباد میں 935 ، بلوچستان میں 352 ، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض فوت ہوئے۔


#Corona in Pakistan #Corona virus #Pakistan #Lahore