طالبان کابینہ میں تیسری توسیع‘ کوئی خاتون شامل نہیں

کابل:(لیڈر نیوز) امارت اسلامیہ میں تیسری بار طالبان کابینہ میں توسیع کی گئی ہے اورخواتین ، اقلیتوں یا دیگر نسلی گروہوں کے نمائندوں کو اس بار بھیشامل نہیں کیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمانطالبان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کابینہ کی تیسری توسیع کا اعلان کیا ہے۔ ان میں وزیراعظم کے سیاسی نائب ، نائب وزراءاور افغان ہلال احمر سوسائٹی کے نائب سربراہ شامل ہیں۔38 نئے وزراءکے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ مولوی عبدالکبیر کو ایڈیشنل نائب وزیراعظم کا عہدہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کابل ، ہلمند ، ہرات اور قندھار کے لیے نائب مقرر کیے گئے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق وزارت دفاع اور فوج سے ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ نئے وزراءبھی عبوری حکومت کا حصہ ہوں گے ، لیکن عبوری حکومت کی مدت کی وضاحت نہیں کی ، جس کے بعد انتخابات ہوں گے یا حکومتی انتخابات کے لیے کوئی دوسرا نظام لایاجائے گا۔


#Taliban cabinet has been expanded for the third time #this time too no representatives of women #Zabihullah Mujahid