اسلام آباد:(لیڈر نیوز)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پناماکیس کی وجہ سے میرے والداورمیں جیل میں رہے،مجھے سزا ملنے کے بعدحقائق سامنے آئے،الیکٹڈوزیراعظم کوپناماکیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیاگیا،ن لیگ کی قیادت کیخلاف مقدمات بناکرپارٹی چھوڑنے کاکہاگیا،الیکشن سے پہلے میری ضمانت میں رکاوٹ ڈالی گئی،الیکشن چوری کرکے ن لیگ کوکمزورکرنےکی کوشش کی گئی،نوازشریف کوپناماکے بجائے اقامہ پرہٹایاگیا،ترقی کرتاپاکستان آج تنزلی کاشکار ہے،میرے خلاف کیس سیاسی انجینئرنگ کی بنیادپربنایاگیا،منتخب حکومت کیخلاف سازش کرکے گرایاگیا،چیئرمین نیب کوتوسیع دیناغیرقانونی اورغیرآئینی ہے،دریں اثناءاسلام آبادہائیکورٹ میں ایون فیلڈریفرنس میں سزاکیخلاف اپیلیں پر سماعت ہوئی‘مریم نوازکی جانب سے عرفان قادرایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے‘ عدالت نے وکیل سے استفسارکیا کہ آپ نے کوئی نئی درخواست دائرکی ہے؟نیب نے ایون فیلڈریفرنس کی روزانہ سماعت کیلئے درخواست دی،مریم نوازکے وکیل نے مو¿قف اختیارکیاکہ ہم کسی ادارے یاشخص کیخلاف نہیں،ایک مائنڈسیٹ کیخلاف ہیں، مریم نوازکی نئی درخواست سے اعتراضات ختم،13 اکتوبرکوسماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت ‘مریم نواز،محمدصفدرکی اپیلوں پرسماعت13 اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔
#case against me was based on political engineering #Maryam Nawaz #developing Pakistan is in decline today


















