اسلام آباد: (لیڈر نیوز)بھارہ کہو میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیڈر نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ رات بھر بارش کی وجہ سے ہوا ، گاڑی میں صرف ایک خاندان تھا ، اور انہیں بتایا گیا کہ گاڑی پھسل گئی اور گہری کھائی میں گر گئی ، جس سے چھ خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوگئے۔
#Seven people were killed when their vehicle fell into a ditch in Bhara Kahu #ISLAMABAD #Pakistan



















