اسلام آباد:(لیڈر نیوز)چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس ،وزارت خزانہ نے بتایا کہ مردم شماری کے ابتدائی مرحلے کیلئے 5 ارب روپے مختص کردی گئی ہے،مردم شماری کیلئے باقی رقم صوبائی حکومت نے دینی ہے،یہ پیسہ اس سال کیلئے ہے،اگلے سال مزید رقم مختص ہوگی،مردم شماری کےلئے پیسوں کی کمی نہیں ہوگی،پیپلزپارٹی کے سینیٹرتاج حیدر نے سوال کیا کہ کیا اگلے انتخابات گزشتہ متنازعہ مردم شماری پر ہوں گے؟ ،وزیرخزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ انتخابات میں 2سال ہیں، مردم شماری اس سے پہلے مکمل ہوگی،ہو سکتا ہے موجودہ مردم شماری ہی درست ہو،نئی اورپرانی مردم شماری میں تضادہواتوذمہ داروں کاتعین کریں گے۔
#Rs 5 billion allocated for the initial phase of the census #Pakistan

















