اسلام آباد:(لیڈر نیوز) اپوزیشن اراکین کاپٹرول کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف احتجاج‘قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کے حکومت مخالف نعرے،ن لیگ کے مرکزی رہنماءخواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی غیرسنجیدگی کی انتہا، وقفہ سوالات میں جواب بھی نہیں آتے،وقفہ سوالات کے دوران کوئی وزیرموجودنہیں،یہ ایوان کی تضحیک ہے، ہم اس سیشن کابائیکاٹ کرتے ہیں،آج پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا گیا ، کیا بنے گا اس عوام کا؟،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بات کرنے کا پورا موقع دوں گا،قومی اسمبلی کااجلاس برخاست کرتاہوں۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر بھی اپوزیشن نے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
#National Assembly Opposition Protests Against Petroleum Price Rise #Opposition members chanted anti-government slogans


















