چیئرمین نیب تقرری‘وزیرقانون‘اٹارنی جنرل کواہم ٹاسک مل گیا

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)چیئرمین نیب کی تقرری کامعاملہ،وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس‘مشاورتی عمل میں تعطل یاتاخیرکی صورت میں حکومتی آپشنز،چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع،نئی تقرری سے متعلق امورزیرغورآئے۔چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پراپوزیشن لیڈرسے مشاورت سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا،حکومت چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے کو 8 اکتوبرتک حتمی شکل دینے کیلئے کوشاں،شرکاءنے تجویزدی کہ نئے تقرری تک موجودہ چیئرمین نیب کوکام جاری رکھنے کی اجازت دینی چاہیے،چیئرمین نیب کاعہدہ خالی نہ چھوڑاجائے،وزیراعظم نے وزیرقانون اوراٹارنی جنرل کواہم ٹاسک دےدیئے،عمران خان نے وزیرقانون،اٹارنی جنرل کوتجاویزتیارکرنے کی ہدایت کردی۔


#Imran Khan directed the Attorney General to prepare proposals #Appointment of Chairman NAB #Pakistan