خیبر پختونخوا میں اتنی کرپشن ‘عوام کو کچھ ڈیلیونہیں ہو سکتا ‘ چیف جسٹس

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈیلیونہیں ہو سکتا۔کے پی کے زلزلہ زدہ علاقوں میں سکولوں کی تعمیر نہ کرنے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں نشاندہی کی کہ خیبر پختونخوا میں زیادہ کرپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اس قدر عروج پر ہے کہ عوام کو کچھ نہیں دیا جا سکتا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایرا نے کہا کہ اسے 592 ارب روپے ملے ، اس رقم سے اس نے کیا بنایا؟ تمام سکول ٹوٹے ہوئے ہیں ، آپ صرف کاغذات دکھا رہے ہیں جو دھوکہ ہے۔عدالت کے ریمارکس پر ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دو ماہ میں 148 سکول بنائے ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اب سکول بن رہے ہیں ، سکول نہ ہونے کی وجہ سے 16 سالوں میں کتنے بچے بھاگ گئے ، ایسی عمارتیں 6 ماہ میں منہدم ہو جائیں گی۔عدالت نے ایرا کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایرا کو ہدایت دی کہ وہ زلزلے کے بعد بنائے گئے گاو¿ں کی تصاویر کے ساتھ رپورٹ پیش کرے۔دوسری جانب سماعت کے دوران جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ دہشت گرد ٹھیکیداروں سے بھتہ مانگ رہے تھے اور دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔ کئی ٹھیکیدار بنوں اور ڈی آئی خان میں اپنی نوکریاں چھوڑ کر بھاگ گئے۔جس پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نخوا نے ٹھیکیداروں سے بھتہ لینے کے واقعات سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ عدالت کے اشارے پر متعلقہ حکام سے رپورٹ لیں گے۔


#corruption in Khyber Pakhtunkhwa is so high #Chief Justice of Pakistan, Justice Gulzar Ahmed #nothing can be delivered to the people