پیانگ یانگ:(لیڈرنیوز)شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایک ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز سفر کرتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے کل میزائل کے تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'ہائپرسونک میزائل' 6180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے جو کہ آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز ہے۔شمالی کوریا کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایک ایٹمی ہتھیار لے جانے کے قابل جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے جو ملکی دفاع میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
#North Korea claims to have successfully tested a hypersonic missile #missile travels five times faster than the speed of sound #hypersonic missile' travels at a speed of 6,180 kilometers per hour


















