اسلام آباد: (لیڈرنیوز)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معافی اور دورہ پاکستان کا اعلان ہمارے موقف کی بڑی کامیابی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ کرکٹرز ، سفارتکاروں ، بین الاقوامی میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس مسئلے پر پاکستان کا ساتھ دیا ، پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہو گئی۔خیال رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ چیئرمین این وٹمور نے کہا کہ وہ اس فیصلے پر پاکستان سمیت کرکٹ شائقین سے معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ پاکستان میں لوگ اس فیصلے سے مایوس ہیں۔ سیزن کے مصروف شیڈول کی وجہ سے یہ فیصلہ ذہنی صحت کے لیے کیا گیا۔ بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ بہت مشکل تھا۔
#conspiracy failed against Pakistan's cricket #Fawad Chaudhry #apology of the English Cricket Board #great achievement of our position

















