اسلام آباد: (لیڈرنیوز) کورونا وائرس نے 52 افراد کی جان لے لی ، جس سے اموات کی تعداد 27690 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.243 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1560 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 430،353 ، سندھ میں 456897 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 173548 گلگت بلتستان میں 32888 ، اسلام آباد میں 10311 ، اسلام آباد میں 15287 اور آزاد کشمیر میں 34101 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 193333471 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48836 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1167189 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 3948 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ایک دن میں ، پاکستان میں کورونا سے 52 افراد ہلاک ہوئے ، جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 27690 ہوگئی۔ پنجاب میں 12595 ، سندھ میں 7379 ، خیبر پختونخوا میں 5525 ، اسلام آباد میں 922 ، بلوچستان میں 348 ، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 737 مریض فوت ہوئے۔
#Corona in Pakistan #Corona virus #Pakistan



















