ملک بھر میں مزید 41 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44116 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1400 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ وبا نے مزید 41 افراد کی جان لے لی۔ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.17 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 4015 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


#further 41 people died of corona virus in Pakistan