اسلام آباد:(لیڈر نیوز)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم مضبوط لوکل گورنمنٹ پر یقین رکھتے ہیں ، پہلے سال بلدیاتی انتخابات نہ کرانا پی ٹی آئی حکومت کی غلطی تھی ، 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات دیئے گئے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 148 پر عملدرآمد نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی حکومت کی مخالفت وزرائے اعلیٰ کی طرف سے سامنے آ رہی ہے ، سندھ حکومت کراچی میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کر رہی ، اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے مسائل کیسے حل ہو سکتے ہیں۔
#Prime Minister believes in strong local government #it was the fault of PTI government not to hold local body elections in the first year #Fawad Chaudhry


















