اسلام آباد: (لیڈر نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، ان کے ہمراہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ ، نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاءکو خوش آمدید کہا۔آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں قومی اور عسکری قیادت کو قومی سلامتی کے تناظر میں خطے میں ہونے والی تبدیلیوں اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
#Prime Minister Imran Khan visited the ISI Headquarters



















