نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں تھا‘ شاہ محمود قریشی

نیو یارک:(لیڈرنیوز)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں تھا ، ہوسکتا ہے کہ کسی پڑوسی ملک نے نقصان پہنچانے کا کام کیا ہو۔نیویارک میں پاکستان ہاو¿س میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مہمان کرکٹرز کو ہیلی کاپٹر سمیت تمام سہولیات کی پیشکش کی گئی ، لیکن کرکٹ بورڈ نے ہر چیز ماننے سے انکار کر دیا۔ وقت آنے پر سب کچھ سامنے آجائے گا۔ ایجنسیوں نے کہا کہ کوئی سیکورٹی خطرہ نہیں ہے۔دریں اثنا ، شاہ محمود قریشی نے اپنے مصری ہم منصب سمیع شکری سے ملاقات کی ، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک میں مشترکہ اقدار تعلقات کی مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں ، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں ، پاک مصر فرینڈ شپ گروپ پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سرگرم ہے۔


#New Zealand cricket team was not a threat #Shah Mehmood Qureshi #it may be that a neighboring country has acted to harm