لاہور:(لیڈر نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک گھناونی سازش کے تحت شہید کیا گیا ، وہ سازش یہ تھی کہ "ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کیلئے ‘ دوسرے بھٹو کو ماردو" ۔بلاول بھٹو زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے 25 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد عوام کے عدالتی قتل کے بعد ملک پر آمریت مسلط کی گئی ، پھر شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے ایسی آمریت کو مسترد کردیا۔ بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح اس نے بھی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور میدان جنگ میں کھڑا رہا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو اپنی جدوجہد اور جمہوریت کے لیے قربانیوں کی وجہ سے بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
#Shaheed Mir Murtaza Bhutto was martyred under a heinous conspiracy #Bilawal Bhutto Zardari #Pakistan


















