اسلام آباد: (لیڈر نیوز) ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 4840 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کی چوتھی لہر ، اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ، ملک بھر میں مزید 40 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، اموات کی کل تعداد 27246 تک پہنچ گئی ، کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔این سی او سی کے مطابق ، پاکستان میں فعال کیسز کی تعداد63724 ہے ، جس سے کیسوں کی کل تعداد 1226008 ہو گئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 422790 ، سندھ میں 450787 ، خیبر پختونخوا میں 171388 ، اسلام آباد میں 144،242 اور بلوچستان میں 32769 کیس رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 787 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 245 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
#death toll from Corona continues in the Pakistan #NCOC #Corona in Pakistan

















