برطانیہ کا پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ خوش آئند ہے‘ بزدار

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر سفری پابندی ہٹانا خوش آئند ہے ، اس فیصلے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بے پناہ راحت ملے گی ، برطانیہ پاکستان کا ایک اہم دوست اور تجارتی شراکت دار ہے۔ ہم برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہیں۔


#Usman Buzdar has welcomed the decision of the United Kingdom to remove Pakistan from the Red List