کورونا‘مزید 68 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس نے 68 افراد کی جان لے لی ، جس سے اموات کی تعداد 27072 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1218749 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 4،19423 ، سندھ میں 448658 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 170391 گلگت بلتستان میں 32707 ، اسلام آباد میں 10222 ، اسلام آباد میں 13720 اور آزاد کشمیر میں 33628 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 18740356 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، پچھلے 24 گھنٹوں میں 57626 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1112952 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 4960 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا نے ایک دن میں 68 افراد کی جان لے لی ، جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 27072 ہوگئی۔ پنجاب میں 12345 ، سندھ میں 7224 ، خیبر پختونخوا میں 5354 ، اسلام آباد میں 895 ، بلوچستان میں 344 ، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 728 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


#Corona virus has killed 68 people #Corona in Pakistan