اسلام آباد:(لیڈر نیوز)کورونا وائرس نے 66 افراد کی جان لے لی ، جس سے اموات کی تعداد 27004 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1215821 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3012 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 418196 ، سندھ میں 447678 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 169972 گلگت بلتستان میں 32671 ، اسلام آباد میں 10204 ، اسلام آباد میں 13549 اور آزاد کشمیر میں 33551 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 18682730 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56778 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 11112236 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 5،039 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک ہی دن میں 66 افراد کورونا سے مر گئے جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 27004 ہو گئی۔ پنجاب میں 12319 ، سندھ میں 7210 ، خیبر پختونخوا میں 5329 ، اسلام آباد میں 893 ، بلوچستان میں 344 ، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 727 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
#Corona virus #Corona in Pakistan

















