ووٹر کی رازداری ای وی ایم کے ساتھ نہیں رہے گی‘ شیری رحمان

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت جمہوری روایات کے ساتھ تصادم کی راہ پر گامزن ہے ، ووٹر کی رازداری ای وی ایم کے ساتھ نہیں رہے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ آج جمہوریت کا عالمی دن ہے۔ حکومت جمہوریت کے عالمی دن پر بیانات دے رہی ہے لیکن وہ جمہوری روایات کے خلاف ہیں۔ایسی ووٹنگ مشینری مسلط کی جارہی ہے جسکی دنیا کے دوسرے ممالک اور الیکشن کمیشن نے مخالفت کی ، ہمیں ہمیشہ الیکشن کے بارے میں تحفظات رہے ہیں لیکن آئینی اداروں کو متنازع نہیں کیا ، وہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں چاہتے ، الیکشن کمیشن الیکشن کا کلیدی سٹیک ہولڈر ہے۔


#voter secrecy will not remain with EVM #Sherry Rehman